بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسم کے کفارے کی رقم مدرسہ میں دینا


سوال

 کیا کفارہ قسم کی رقم کسی مدرسے میں جمع کروائی جاسکتی ہے؟

جواب

قسم کے کفارہ کی  رقم مدرسہ میں بھی دی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ  قسم کا کفارہ یہ ہے کہ دس مسکینوں کو صبح و شام کھانا کھلایا جائے، یا ہر ایک کو  صدقہ فطر کی مقدار کے برابر دےدے ، یا دس مسکینوں کو ایک ایک جوڑا کپڑا دیا جائے، اور اگر ان میں سے کسی چیز کے ذریعہ بھی کفارہ ادا کرنے کی طاقت نہ ہو تو قسم کے کفارہ کی نیت سے لگاتار تین روزہ رکھے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201027

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں