بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

موجودہ دور میں قسم کا کفارہ، اور ایک مسکین کو پورا کفارہ ایک ساتھ دینے کا حکم


سوال

قسم کا کفارہ روپوں میں آج کل کتنا ہے؟  نیز یہ کفارہ اور روزوں کا فدیہ ایک ہی فقیر کو ایک ہی وقت میں سارا دینے کا کیا حکم ہے؟

جواب

1-دس مسکینوں کو دو وقت کھانا کھلانا، یا ان کو کپڑا دینا، یا ایک غلام آزاد کرنا، ان تینوں میں اختیار ہے جس سے چاہے کفارہ ادا کرے، اور اگر ان تینوں میں سے کسی ایک پر بھی قدرت نہ ہو تو تین دن لگاتار روزے رکھے۔ ایک مسکین کا ایک وقت کے  عام کھانے کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ (شامی، در مختار: ۳؍۸۴)۔اگر غلہ دے تو (ایک مسکین کے لیے ایک)صدقہ فطر کی مقدار ہونا چاہیے،  جس کی کم سے کم مقدار آج کل 90 روپے ہے۔اس میں سب کا حساب کیا جاسکتا ہے۔

2۔ کفارہ  ایک فقیر ہی کو  ایک ہی وقت میں سارا دینا درست نہیں،   بلکہ دس کا عدد ضروری ہے، یا دس دن تک ایک مسکین کو روزانہ دو وقت کھانا کھلایا جائے۔

البتہ روزوں کا فدیہ ایک ہی شخص کو دے سکتے ہیں۔

’’ القرآن الکریم‘‘:﴿لَايُؤَاخِذُکُمُ اللّٰهُ بِاللَّغْوِ فِیْ أَیْمَانِکُمْ  وَلٰکِنْ یُّؤَاخِذُکُمْ بِمَا عَقَّدْتُّمُ الْأَیْمَانَ  فَکَفَّارَتُه اِطْعَامُ عَشَرَةِ مَسَاکِیْنَ مِنْ أَوْسَطِ مَا تُطْعِمُوْنَ أَهْلِیْکُمْ أَوْ کِسْوَتُهُمْ أَوْ تَحْرِیْرُ رَقَبَةٍ﴾ (سورۃ المائدۃ :۸۹) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909200314

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں