بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قسطوں میں موٹر سائیکل خریدنا


سوال

میں ایک مقامی دکان سے قسطوں پر موٹر سائکل خرید رہا ہوں ،میں نے 15000 روپے ایڈوانس دے دیے ہیں،12 مہینوں تک  ہر ماہ کی قسط 3800 روپے ہوگی، موٹر سائیکل کی اصل قیمت تقریباً 46000  روپے ہے، لیکن قسطوں میں خریدنے کی وجہ سے یہ مجھے 60000 تک پڑجائے گی،  شریعت کی روشنی میں میری راہ نمائی کیجیے ، کیا میرے لیے اس طرح خریدنا جائزہے؟

جواب

قسطوں پر موٹر سائیکل خریدنے کی مذکورہ صورت جائز ہے، بشرطیکہ موٹر سائیکل کی کل قیمت  اور ماہانہ قسط طے ہوں اور قسط میں تاخیر ہونے کی صورت میں جرمانہ وصول نہ کیا جائے۔

"فتاوی شامی" میں ہے:

لأن للأجل شبهاً بالمبيع، ألا ترى أنه يزاد في الثمن لأجله۔

( كتاب البيوع، باب المرابحة ۵/ ۱۴۲ ط:سعيد)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200087

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں