بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قسط وار خریدی ہوئی موٹر سائیکل مکمل قیمت ادا کرنے سے پہلے بیچنا


سوال

 زید نامی شخص عمرو نامی شخص سے موٹر سائکل قسطوں پر خریدنے کے بعد اس موٹر سائیکل کو  بکر نامی شخص پر کم قیمت پر فروخت کرکے حاصل شدہ رقم سے اپنا کاروبار چلا سکتا ہے؟ 

جواب

زید عمرو سے قسطوں پر موٹر سائیکل خرید کر مکمل قیمت ادا کرنے سے پہلے اسے اپنے قبضہ میں لینے کے بعد کسی اور شخص کو قیمتِ خرید سے کم یا زیادہ میں فروخت کرسکتا ہے،اور حاصل شدہ رقم اپنی ضروریات میں صرف کرسکتا ہے، البتہ قبضہ سے پہلے فروخت کرنا جائز نہیں ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201157

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں