بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قریب المرگ کے پاس کیا پڑھے؟


سوال

جب انسان دنیا سے رخصت ہونے کے قریب ہو تو اس کے پاس کیا پڑھنا چاہیے ؟

جواب

1۔ قریب المرگ شخص کے پاس کلمہ پڑھے۔ 

حضرت ابوسعید اور حضرت ابوہریرہ  رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا:  " جو لوگ قریب المرگ ہوں انہیں (کلمہ) "لاالہ الا اللہ"  کی تلقین کرو"۔ (مسلم)

تلقین سے مراد قریب المرگ کے رو برو کلمہ "لا الہ الا اللہ" پڑھنا ہے؛ تاکہ وہ بھی سن کر پڑھے، مگر قریب المرگ سے نہ کہا جائے کہ یہ تم بھی پڑھو، مبادا کہ شدتِ مرض یا بدحواسی کے سبب اس کے منہ سے انکار نکل جائے۔

2۔ سورۃ یٰسین کی تلاوت کرے۔

حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ راوی ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جو شخص اللہ رب العزت کی رضا و خوشنودی کی طلب میں سورت یٰسین پڑھتا ہے تو اس کے وہ گناہ بخش دیے جاتے ہیں جو اس نے پہلے کیے ہیں؛ لہٰذا اس سورت کو اپنے مردوں کے سامنے پڑھو۔ (بیہقی)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202103

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں