بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی رقم پر زکاۃ


سوال

 اگر ایک شخص 10لاکھ روپے نقد رقم کا  مالک ہے، لیکن وہ رقم اس نے کہیں ادھار دی ہے جو اب تک اس کو واپس نہیں ملی ہے تو کیا اس شخص پر زکاۃ واجب ہے؟

جواب

دس لاکھ روپے اگر  کسی کو قرض کے طور پر دیے ہیں تو اس کی زکاۃ واجب ہے، البتہ جب تک قرض وصول نہ ہوجائے اس کی ادائیگی واجب نہیں ہے، لیکن رقم وصول ہونے کے بعد  (اگر کئی سال کے بعد وصول ہو تو)  گزشتہ تمام سالوں کی زکاۃ ڈھائی فی صد کے حساب سے ادا کرنی ہوگی۔ اگر سہولت ہو اور وصول ہونے سے پہلے ادا کرنا چاہیں تو بھی درست ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200485

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں