بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض کی ادائیگی کے لیے والدہ کی جائیداد فروخت کرنا


سوال

 کیا قرض کی ادائیگی کے لیے والدہ کی حیات میں ان کی ملکیت فروخت کی جاسکتی ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں والدہ اپنی حیات میں اپنی جائے داد  کی خود مالک ہیں، کسی دوسرے کا اس میں تصرف کرنا جائز نہیں ہے، لہذا والدہ کی اجازت کے بغیر ان کی جائیداد کو فروخت کرنا خواہ وہ کسی بھی مقصد کے لیے ہو جائز نہیں ہے، ہاں اگر والدہ خود یا ان کی اجازت سے ان کی جائے داد  فروخت کردی جائے تو یہ جائز ہے، پھر اس جائے داد  کی رقم ان کی اجازت سے قرض کی ادائیگی میں بھی صرف کی جاسکتی ہے۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 144007200405

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں