بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض خواہ کیا قرض دار سے کرایہ وصول کر سکتا ہے؟


سوال

قرض خواہ ،  قرض دار سے  کرائے کی رقم وصول کرسکتا ہے؟ شرعی حکم تحریر فرمائیں!

جواب

قرض خواہ،  قرض دار سے قرض دی گئی رقم سے زائد وصول نہیں کرسکتا، خواہ کرایہ کے نام پر لے یا کسی اور نام پر، البتہ اگر قرض دار قرض چکانے میں تنگ کر رہا ہو،  یا بار بار چکر لگواتا ہو، تو یہ از روئے حدیث ظلم ہے، جس پر آخرت میں سخت سزا کا اندیشہ ہے، لہذا قرض دار کو قرض کی ادائیگی میں ہر گز تنگ نہیں کرنا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم

نوٹ: آپ کا سوال عمومی ہے، اس کے مطابق جواب دے دیا گیاہے۔ اگر کسی خاص صورت سے متعلق سوال مقصود ہے تو وضاحت کے ساتھ دوبارہ سوال ارسال کردیجیے۔ 


فتوی نمبر : 144102200219

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں