بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض خواہ کا قرض کی وصولی میں قرض دار سے حرام پیسے قبول کرنے کا حکم


سوال

 ایک شخص ہے جس کے پاس سٹے کے پیسے ہیں اور وہ ان پیسوں سے اپنا قرض ادا کرنا چاہتا ہے تو قرضہ دینے والے کے لیے ان پیسوں کو قرض کے عوض لینا جائز ہے کیا؟

جواب

سٹے میں کمائے ہوئے پیسے حرام ہیں اس لئے  قرض دار کا سٹے کے پیسوں سے قرض ادا کرنا درست نہیں ہے، لیکن قرض خواہ کے لئے اپنا قرض ان پیسوں سے وصول کرنے کی گنجائش ہے۔فقط واللہ اعلم 



فتوی نمبر : 144008202026

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں