بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرض حسنہ کی زکوۃ


سوال

 قرض حسنہ پر زکوۃ کا کیا حکم ہے آیا زکوۃ دی جائے یا نہیں ۔ مہربانی کرکے رہنمائی فرمائیں. جزاک اللہ

جواب

جو رقم کسی کو قرض حسنہ کے طور پر دی ہے اگر وہ تنہایا دوسرے روپے وغیرہ کے ساتھ مل کر نصاب کے برابر یا زائد ہے تو رقم وصول ہونے کے بعد اس کی زکوۃ اداکرنی ہوگی، اگر کئی سال کے بعد وصول ہو تو گزشتہ تمام سالوں کی زکوۃ ڈھائی فیصد کے حساب سے ادا کرنی ہوگی۔ اگر وصول ہونے سے پہلے ادا کرنا چاہیں تو بھی درست ہے۔ واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143708200050

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں