بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

5 ذو القعدة 1446ھ 03 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

قربانی کے جانور میں نابالغ بچے کو شریک کرنے کے بعد اس کی جگہ کسی اور کو شریک کرنا


سوال

ایک جانور میں چارمرداورتین نابالغ بچے شریک تھے، اب ایک بچے کی جگہ ایک مرد کو شریک کیاجاتاہے، اس کاکیاحکم ہے؟

جواب

بچے شرعی احکام کے مکلف نہیں ہیں ، ان کی طرف سے قربانی میں جو حصہ ڈالا جاتا ہے وہ محض نفلی قربانی کا ہوتا ہے، اور اس کا ثواب ان کے والدین کو ملتا ہے، لہذا اگر  قربانی کے جانور میں بچے کو شریک کرلیا اور اب قربانی سے پہلے اس بچے کی جگہ کسی بالغ مرد کو شریک کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201938

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں