یہ کہا جاتا ہے کہ : جو شخص قربانی کررہا ہے وہ 20 ذوالحج سے عید تک بال، ناخنوں کو نہ کاٹے، براہ کرم راہ نمائی کریں کہ کیا یہ سنت ہے؟
مسئلہ یوں ہے کہ: جو شخص قربانی کا ارادہ رکھتا ہو تو یکم ذوالحجہ سے قربانی تک اس کے لیے جسم کے بال اور ناخن وغیرہ نہ کاٹنا مستحب ہے(بشرطیکہ بال اور ناخن مقررہ حد سے نہ بڑھے ہوئے ہوں) اور یہ عمل حدیث سے ثابت ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143811200089
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن