بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا وجوب کب ہوگا؟


سوال

میرے والد نے اپنی کمائی سے میری والدہ کو سونے کا ایک سیٹ دیا ہے، جس کی مالیت تقریبا دو لاکھ روپے ہے۔ کیا میری والدہ پر قربانی واجب ہے؟

میں نے خود اپنی بیوی کو سونے کا سیٹ بنا کر دیا ہے۔ کیا ان پر قربانی واجب ہے؟

جواب

دونوں صورتوں میں اگر اس سونے کے سیٹ کی ملکیت آپ کی والدہ  اور بیوی ہی کی ہے، اور اس سونے کے سییٹ کی مقدار ساڑھے سات تولہ سونے کی ہے یامقدار ساڑھے سات تولہ سونے کی تو نہیں ہے لیکن اس سیٹ کے ساتھ ساتھ آپ کی والدہ  اور آپ کی بیوی کے پاس ا پنی ملکیت میں کچھ نقد رقم بھی موجود ہے،  توآپ کی والدہ  اور آپ کی بیوی دونوں پر قربانی کرنا واجب ہوگا۔ اگر اس سونے کی سیٹ کی مقدار ساٹھے سات تولہ سونے کی نہیں ہے، یا اس سیٹ کے علاوہ ان دونوں کی ملکیت میں نقد رقم کچھ بھی موجود نہیں ہے، تو ان پر قربانی واجب نہیں ہوگی۔یاد رہے کہ قربانی کے واجب ہونے کے لیے اس نصاب پر سال کا گزرنا ضروری نہیں ہے۔


فتوی نمبر : 143611200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں