بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور گم ہوجائے یا مرجائے تو کیا حکم ہے؟


سوال

سوال یہ ہے کہ ایک شخص نے قربانی کے لئے جانورلیا،قربانی کے دن سے پہلے ہی جانورمرگیایاگم ہوگیا،اوراس شخص کے پاس اس وقت مزیدنقدرقم موجودنہیں،اوروہ شخص کوئی چیزبیچ بھی نہیں سکتاوقت کی کمی کے باعث،اوراس شخص کوکوئی ادھاربھی نہیں مل سکتا،ایسی صورت میں اس شخص کے لئے کیاحکم ہے؟

جواب

اگر صاحب نصاب آدمی نے قربانی کے لئے جانورخریداتھااورجانورقربانی سے قبل ہی مرگیایاگم ہوگیاتواس صورت میں اس شخص پر دوسری قربانی کرناواجب ہے،چاہے جانورادھارپرلے یاکوئی چیزفروخت کرکے قربانی کرے۔اگرقربانی کے ایام میں اس شخص نے قربانی نہیں کی توقربانی کے دن گزرنے کے بعداس پرایک متوسط جانور کی قیمت فقراء ومساکین پرصدقہ کرناواجب ہے۔

اوراگرجانورخریدنے والاشخص غریب تھااورجانورقربانی سے پہلے مرگیایاگم ہوگیاتودوسری قربانی واجب نہیں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143801200002

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں