بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قربانی کا جانور وزن کرکے خریدنا


سوال

ایک بندہ قربانی کا جانور خریدتے وقت وزن کرکے خریدتاہےکہ اتنا گوشت ہونا چاہیے، جتنا گوشت ہوا اتنی قیمت لگا کر خریدتا  ہے، شریعت میں اس کا کیا حکم  ہے؟ کیا اس طرح قربانی جائز ہے یا نہیں؟

جواب

موجودہ دور میں بہت سی جگہوں میں یہ رواج ہے کہ  جانوروں کو  وزن کرکے فروخت کرتے ہیں ،  اگر یہ خرید فروخت باہمی رضامندی سے ہو اور جانور کا گوشت وزن کرکے نقد رقم یا غیر جنس کے عوض خریدا جائے تو یہ  جائز ہے اور  ایسی قربانی  بھی بلاشبہ درست ہے، البتہ اِس بات کا لحاظ ضروری ہے کہ خریدتے ہوئے قربانی ہی کو مقصود اور پیشِ نظر رکھاجائے، گوشت کے حصول کی نیت نہ ہو ۔( ماہنامہ بینات ذوا لقعدہ ۱۴۲۹ھ۔ قربانی کے مسائل کاانسائیکلوپیڈیا،  ص: 175) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909201940

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں