بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کریم کا ترجمہ سیکھنا


سوال

میرا نام عابد ہےاور ابوظہبی میں رہتاہوں، میں علم حاصل کرنے کا بہت زیادہ شوقین ہوں، میں اسلامی کتابیں بہت زیادہ دیکھتا ہوں۔لیکن میں قران پاک کو ترجمہ کے ساتھ پڑھناچاہتا ہوں،میں اپنے گھر کا واحد سربراہ ہوں، میں نے انٹر نیٹ پر بھی کوشش کی،لیکن ترتیب برقرار نہ رکھ سکا، آپ میرے لیے دعا بھی کریں ، اورضرور کچھ مشورہ دیں۔

جواب

  • اللہ تعالیٰ آپ کودین پراستقامت نصیب فرمائے اور آپ کے شوق کی تکمیل کے لیے کوئی راہ پیدافرمائے۔

    ازخود قرآن کریم کاترجمہ پڑھناآسان ہے مگر سمجھنامشکل ہے،بہتریہ ہے کہ آپ کے قریب کوئی مستندعالم یادینی ادارہ ہوتوکچھ وقت دے کرکسی عالم سے قرآن کریم کاترجمہ پڑھیں۔اگرایسی کوئی صورت نہ ہوتومفتی محمد شفیع رحمہ اللہ کی تفسیرمعارف القرآن اور مولانامحمدمنظورنعمانی رحمہ اللہ کی معارف الحدیث اپنے مطالعہ میں رکھیں۔فقط واللہ اعلم

 


فتوی نمبر : 143606200024

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں