بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

9 شوال 1445ھ 18 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآنی آیات کے ذریعہ کھانے پینے کی چیزوں پر دم کرنا


سوال

کیا کھانے یا پینے  کی کسی چیز  پر قرآنی آیات پڑھ  کر کسی بیماری یا اثرات سے علاج کے لیے دم کا ثبوت یا اجازت ثابت ہے؟ قرآن و حدیث سے مدلل جواب درکار ہے!

جواب

ایک حدیث میں مذکور ہے کہ ایک موقع پر نبی کریم ﷺ کو ایک بچھو نے کاٹ  لیا تو  آپ ﷺ نے پانی اور نمک ملایا،  پھر نبی کریمﷺ معوذتین پڑھتے جاتے تھے اور وہ پانی زخم پر ڈالتے جاتے تھے۔ 

لہذا کھانے پینے کی چیزوں پر قرآنی آیات پڑھنا نصوص سے ثابت ہے۔ 

مشكاة المصابيح (2 / 1287):
"عن علي قال: بينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ذات ليلة يصلي فوضع يده على الأرض فلدغته عقرب، فناولها رسول الله صلى الله عليه وسلم بنعله فقتلها، فلما انصرف قال: «لعن الله العقرب ما تدع مصلياً ولا غيره أو نبياً وغيره»، ثم دعا بملح وماء، فجعله في إناء، ثم جعل يصبه على أصبعه حيث لدغته، و يمسحها، ويعوذها بالمعوذتين". 
فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200174

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں