بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 شوال 1445ھ 27 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن کی ریکارڈنگ سنتے ہوئے زبان سے تلفظ کی تصحیح کے لیے زبان سے دہرانے کا حکم


سوال

قرآنِ  پاک کی تلاوت میں تلفظ صحیح کرنے اور غلطی سے بچنے کے لیے کسی قاری کی تلاوت (Handfree ) میں سنتے ہوئے ساتھ ہی تلاوت کی جاسکتی ہے؟

جواب

کسی قاری صاحب کی تلاوت کی ریکارڈنگ سنتے ہوئے تلفظ سیکھنے کی غرض سے ساتھ ساتھ پڑھنا جائز  تو  ہے، لیکن اس سے بہتر صورت یہ ہے کہ ہر ایک  یا دو آیتوں کے بعد ریکارڈنگ روک کر  زبان سے انہیں دہرالیا جائے۔ 

"(فإذا قرأناه) أي القران بلسان جبرئيل أضاف قراءة جبريل إلى نفسه مجازًا لأنه بامره ورسالته (فاتبع قرآنه) قراءته يعنى فاقرأ بعد قراءة جبريل حتى يرسخك فى ذهنك كذلك لا بد للتلميذ أن يقرأ بعد قراءة الشيخ ولايقرأ معه كيلايقع المزاحمة والتشويش فى القراءة والحفظ". (التفسير المظهري: ١٠/ ١٣٩)  فقط واللہ اعلم 


فتوی نمبر : 144105200647

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں