بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن پڑھانے کی اجرت لینے کا حکم


سوال

 کیاقرآن پڑھانے پر اجرت لی جا سکتی ہے ؟

جواب

تعلیمِ قرآن یعنی قرآن کریم کی تعلیم دینے ،حفظ ناظرہ پڑھانے پر اجرت لینا جائزہے۔

تراویح میں قرآنِ کریم سنانے کی اجرت لینا اور دینا جائز نہیں ہے۔ البتہ بلاتعیین کچھ دے دیاجائےاورنہ دینے پرکوئی شکایت بھی نہ ہو تویہ صورت اجرت سےخارج اورحدِ جوازمیں داخل ہوسکتی ہے۔ اور اگر  رمضان المبارک میں قرآنِ کریم سنانے والے کے ذمے عشاء کی نماز  کی امامت بھی ہوتواجرت لینا جائزہوگا ؛ اس لیے کہ امامت کی اجرت لینادرست ہے۔(کفایت المفتی،3/350) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200614

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں