بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کے ترجمہ وتفسیر والی پرانی سی ڈی کو تلف کرنا


سوال

قرآن کی ترجمہ و تفسیر کی پرانی سی ڈی کو کیسے تلف کر سکتے ہیں؟ پرانی ہونے کی وجہ سے صحیح کام نہیں کر رہی!

جواب

اگر وہ سی ڈی ایسی ہو کہ  اس کا ڈیٹا ڈیلیٹ کیا جاسکتا ہو تو اس کے ڈیٹا کو ڈیلیٹ کرنے کے بعد اس کا جس طرح چاہے استعمال کرسکتے ہیں، اگر اس کا ڈیٹا حذ ف نہ کیا جاسکتا ہو اور وہ  قابلِ استعمال نہ ہو  تو ایسی صورت میں  قرآن مجید کے ادب واحترام کی وجہ سے اس سی ڈی کو کسی  جگہ زمین میں دفنادینا چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200179

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں