بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

14 شوال 1445ھ 23 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قرآن مجید کی نحوی ترکیب


سوال

کسی ایسی کتاب کا نام بتائیں جس میں قرآن کی ترکیب اردو میں مکمل ہو۔

جواب

ہمارے علم کے مطابق اردو زبان میں ایسی کوئی کتاب  موجود نہیں، جس میں مکمل قرآن کی ترکیب کی گئی ہو، البتہ عربی زبان میں کئی کتب موجود ہیں، جن میں سے ایک  کتاب "اعراب القرآن و بیانہ" ہے جس کے مؤلف محی الدین درویش (1326 - 1403) ہیں، اس کتاب میں لغت،  ترکیب  اور بلاغت کو الگ الگ عمدہ انداز میں بیان کیا گیا ہے، اس کتاب سے استفادہ کیا جا سکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012201843

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں