بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

6 ذو القعدة 1446ھ 04 مئی 2025 ء

دارالافتاء

 

قبروں پر اگنے والے پودوں کا حکم


سوال

قبر کے اوپر پودے اُگ جائیں تو ان کا کیاکرناچاہیے؟ براہ کرم حکم بتادیجیے۔

جواب

قبر پر موجود ہرے پودوں اورہری گھاس کے کاٹنے کوعلماء نے منع لکھاہے،کیونکہ ہری گھاس پودے اللہ تعالیٰ کی تعریف اورحمد بیان کرتے ہیں اورکاٹنے کی صورت میں مردے اس کے فوائد سے محروم ہوجاتے ہیں،البتہ خشک پودے اورگھاس کاٹنے کی اجازت ہے۔(فتاویٰ رحیمیہ 9/43، کتاب الوقف ،دارالاشاعت)


فتوی نمبر : 143711200038

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں