بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

قبر پر ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ پڑھتے وقت کس جانب کھڑے ہونا چاہیے؟


سوال

قبر پہ جا کر کس طرح فاتحہ خوانی کرنی چاہیے؟  پاؤں کی جانب کھڑے ہو کر یا سر کی جانب؟ انسان کا رخ قبلہ کی طرف ہونا چاہیے یا نہیں؟

جواب

قبر کے پاس جاکر ایصالِ ثواب کی غرض سے سورۂ  فاتحہ وغیرہ پڑھنے کے لیے شریعت کی طرف سے کوئی خاص ہیئت و کیفیت مقرر نہیں ہے؛ ایصالِ ثواب کے  لیے قبر کے پاس جانا ضروری ہی نہیں ہے، قبروں پر جانے کا مقصد آخرت کی یاد دہانی ہے، لہٰذا کوئی قبر کی زیارت کے لیے جائے اور  قبر پر ایصالِ ثواب لازم سمجھے بغیر  قبر کے پاس کچھ پڑھنا چاہے تو جس جانب بھی اسے سہولت ہو  اس جانب کھڑے ہوکر ایصالِ ثواب کے  لیے سورہ فاتحہ اور سورہ اخلاص (قل ہو اللہ احد)، سورۂ تکاثر، سورۂ زلزال وغیرہ پڑھ سکتا ہے، البتہ اگر میت کے  لیے ہاتھ اٹھاکر دعا کرنا چاہے تو  قبلہ رخ ہوکر دعا کرنی چاہیے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144105200065

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں