بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

قادیانیوں سے علاج کروانے کا حکم


سوال

میری بھانجی دل کی بیمار ہے اور اس کا سرکاری آپریشن نہیں ہو سکتا اور پرائیوٹ آپر یشن پر خرچہ اتنا زیادہ آتا ہے کہ وہ ہماری بس کی بات نہیں ہے ،تو چنیوٹ میں طاہر ہارٹ انسٹیٹیوٹ میں ہمیں دو لاکھ پچاس ہزار روپے بتائے ہیں۔ ان کے اور کچھ شرائط نہیں ہیں عام ہسپتال میں جو طریقہ کارہے اسی حساب سے علاج کروایا جاتا ہے۔ ہمیں وہاں آپریشن کروانا جائز ہوگا یا نہیں؟

جواب

قادیانیوں اور دیگر کفار میں فرق ہے،دیگر کفار کی بہ نسبت قادیانیوں سے ترکِ تعلقات زیادہ ضروری ہے ؛ لہذا قادیانیوں کی زیرنگرانی ادارے میں علاج معالجہ درست نہیں ۔ آپ واقعۃً ضرورت مند ہیں تو "عالمی مجلس تحفظ ختمِ نبوت" نے سرگودھا میں ''خاتم النبیین ہارٹ سینٹر ''کے نام سےامراض قلب کے لیے ہسپتال تعمیر کروایا ہے جہاں نادار لوگوں کے لیے  علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ، آپ وہاں رابطہ کرسکتے ہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143907200028

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں