بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فیس بک یا گوگل کا استعمال


سوال

فیس بک یا گوگل کمپنی اشتہارات کے ذریعے کماتے ہیں، اور اپنی کمپنی چلاتے ہیں، اور ان ایڈز میں شراب اور ناجائز ایڈز بھی ہوتے  ہیں تو فیس بک یا گوگل کا استعمال اپنے ذاتی مفاد کے لیے جائز ہوگا؟

جواب

قطع نظر اس بات کے کہ فیس بک کا ذریعہ آمدن کیا ہے، چوں کہ فیس بک کی ویب سائٹ تصاویر سے بھرپور ہوتی ہے، نیز اس کا عمومی استعمال لہو ولعب کے لیے ہوتا ہے، جائز استعمال کرنے والا بھی غیر ارادی طور پر فیس بک کے ناجائز استعمال میں ملوث ہوجاتا ہے، اس لیے فیس بک کے استعمال سے تو پرہیز ہی چاہیے۔

البتہ گوگل ویب سائٹ کی مثال ایک ایسے کھلے بازار کی سی ہے، جس میں جائز وناجائز دونوں قسم کی اشیاء وافر مقدار میں فروخت ہورہی ہیں۔  اور گوگل کا درست استعمال کرنے والے اس سے بہت سے جائز تعلیمی، تجارتی مقاصد اور فوائد بھی حاصل کر رہے ہیں، اس لیے جائز مقاصد کے لیے گوگل کاجائز استعمال درست ہے۔اگریہ کمپنی ناجائز اشتہاربازی کے ذریعے پیسے کماتی ہے تو آپ کو ان کے عمل کاگناہ نہ ہوگا۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143511200030

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں