بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فیس بک سے لوگوں کے ای میل حاصل کرکے کمپنیوں کو فروخت کرنا


سوال

جو لوگ فیس بک وغیرہ سے کسی سافٹ ویئر کے ذریعے لوگوں کے ای میل حاصل کر کے آگے  اشتہاری کمپنیوں کو فروخت کرتے ہیں، کیا یہ کام اور اس کی آمدنی جائز ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں کسی سافٹ ویئر کے ذریعے فیس بک وغیرہ سے لوگوں کی اجازت کے بغیر ان کے ای میل حاصل کرکے اشتہاری کمپنیوں کو فروخت کرنا شرعاً جائز نہیں،  اور اس سے حاصل  ہونے والی آمدن بھی حلال نہیں۔

الدر المختار وحاشیة ابن عابدین (4/61) ط: سعید:

"لايجوز لأحد من المسلمين أخذ مال أحد بغير سبب شرعي". فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144012201732

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں