بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فکس ڈیپازٹ رکھنے والے شخص کی امامت کا حکم


سوال

جس آدمی نے اپنی رقم بینک میں فکس جمع کرا رکھی ہو کیا وہ شخص امام بن سکتا ہے اور اس کے پیچھے پڑھی گئی نمازوں کا کیا حکم ہے؟

جواب

بینک کے فکسڈ ڈپازٹ میں رقم رکھوا کر سود کمانا ناجائز اور حرام ہے، اگر کسی شخص نے جانتے ہوئے ایسا اکاؤنٹ کھلوایا ہے تو  علم ہوتے ہوئے اس کی امامت میں نماز پڑھنا مکروہِ تحریمی (ناجائز) ہے، البتہ گزشتہ پڑھی  ہوئی نمازیں کو دہرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144008200950

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں