بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فلاحی کاموں کا اجر امتِ مسلمہ کو پہنچانا


سوال

فلاحی کاموں میں جو رقم خرچ ہوتی ہے، اس رقم کا کچھ حصہ اُمتِ محمدیہﷺ کے نام کی نیت کر کے لگا سکتے ہیں؛ تاکہ وہ بھی اس صدقہ جاریہ کا حصہ بن سکیں۔راہ نمائی فرمائیں!

جواب

جی ہاں! ایسا کرنا درست اور باعثِ اجر و ثواب ہے، بلکہ کسی بھی نیک کام کا اجر تمام امتِ محمدیہ ﷺ کو پہنچانا درست ہے، خود نبی اکرم ﷺ نے بھی اپنی امت کی طرف سے قربانی فرمائی تھی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143908200775

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں