بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فلاں شخص کو دینے کی نذر مانی لیکن وہ مرگیا، اب نذر کا حکم


سوال

ایک شخص نے نذر مانی کے اگر میرا فلاں کام ہوگیا تو میں فلاں شخص کو ایک جوڑا کپڑے کا دوں گا، اب وہ کام ہوگیا، لیکن وہ بندہ انتقال کرگیا ہے جسے وہ جوڑا دینا تھا، اب یہ شخص کیا کرے؟ اپنی نذر کیسے پوری کرے؟

جواب

اب وہ جوڑا یا اس کی قیمت اس کے علاوہ کسی اور مستحقِ زکات کو دے دے،اس طرح بھی اس کی نذر مکمل ہو جائےگی۔

بدائع الصنائع في ترتيب الشرائع (5/ 87):
"ولو قال: لله علي أن أطعم هذا المسكين هذا الطعام بعينه فأعطى ذلك الطعام غيره أجزأه؛ لأن الصدقة المتعلقة بمال متعين لايتعين فيها المسكين؛ لأنه لما عين المال صار هو المقصود فلايعتبر تعيين الفقير، والأفضل أن يعطي الذي عينه".
 فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144103200052

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں