بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

8 رمضان 1445ھ 19 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فقہ حنفی کی جامع کتاب


سوال

فقہحنفی کی سب سے جامع کتاب کا نام بتادیں تاکہ میں استفادہ  کرسکوں!

جواب

عربی زبان میں فقہ حنفی کی مختلف جہات سے چند جامع کتب درج ذیل ہیں،  اپنے ذوق کے مطابق مطالعہ کے لیے انتخاب کرلیں:

1-الفتاوی الهندیة:اس میں جزئیات کو اہتمام سے جمع کیا گیا ہے۔

2- حاشیة ردالمحتار علی الدر المختار(فتاوی شامی): اس میں  مسئلہ کی مختلف جہتیں اور اس بارے میں مختلف اقوال، عمدہ تحقیقات اور مصنف کے ہاں راجح اقوال کو  جمع کیا گیا ہے۔

3-بدائع الصنائع في ترتیب الشرائع: یہ کتاب اپنی حسنِ ترتیب اور سہل وجامع  اندازِ بیان اور مسئلے کی تعلیل کی وجہ سے امتیازی حیثیت کی حامل ہے۔

باقی دیگر مطولات میں المبسوط، المحیط البرهاني ،تاتارخانیه، فتح القدیر، بدایة المبتدي، الهدایةبہت اہمیت کی حامل ہیں. 

اردو زبان میں بہشتی زیور ، امداد الفتاویٰ، کفایت المفتی،  فتاوی محمودیہ، عمدۃ الفقہ کا مطالعہ کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200722

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں