بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فطرے کی رقم غیر مسلم کو دینا


سوال

کیا فطرہ کی رقم غیر مسلم کو دی جاسکتی ہے؟

جواب

صدقہ فطر کا مصرف وہی ہے جو زکاۃ کا مصرف ہے،جس طرح زکاۃ غیر مسلم کو نہیں دی جاسکتی اسی طرح فطرہ کی رقم بھی غیر مسلم کو دینا جائز نہیں ہے۔

جیسا کہ بدائع الصنائع میں ہے:

ومنها: أن يكون مسلماً فلايجوز صرف الزكاة إلى الكافر بلا خلاف؛ لحديث معاذ رضي الله عنه: «خذها من أغنيائهم وردها في فقرائهم»، أمر بوضع الزكاة في فقراء من يؤخذ من أغنيائهم وهم المسلمون فلايجوز وضعها في غيرهم". (بدائع الصنائع ، كتاب الزكاة ، فصل الذي يرجع الي المودي اليه ۲/۴۹ ط: دارالكتب العلمية)

 فقط والله أعلم


فتوی نمبر : 144110200014

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں