بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فضل اللہ نام رکھنا


سوال

میں نے اپنے بیٹے کا نام ’’فضل اللہ صدیقی‘‘  رکھا ہے۔ اور یہ قرآنِ پاک میں (ذَٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَن يَشَاءُ ۚ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ) جس طرح پڑھا جاتا ہے،  میں چاہتا ہوں اسی طرح انگریزی میں بھی لکھا اور پڑھا جائے۔ ازراہِ  مہربانی اس کی صحیح انگریزی ہجے بتادیجیے؛ تاکہ راقم جلد اس کا پیدائیشی سرٹیفیکیٹ بنوالے۔

جواب

واضح رہے کہ ’’فضل اللہ‘‘  نام رکھنا درست ہے.  اور انگلش (رومن) میں مذکورہ نام کا تلفظ وطریقہ کتابت یہ ہے:  Fazlullah

وفي سنن أبي داود:

"عن أبي الدرداء، قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «إنكم تدعون يوم القيامة بأسمائكم، وأسماء آبائكم، فأحسنوا أسماءكم».  (كتاب الأدب، باب تغيير الأسماء 2/328، ط: حقانية)

ترجمہ: حضرت ابودرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا:  تم لوگ قیامت میں اپنے ناموں اور اپنے آباء واجداد کے ناموں سے بلائے جاؤ گے تو تم لوگ اچھے نام رکھو۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144012200895

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں