بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فصل پر مال آنے سے قبل اس کو بیچنا


سوال

فصل پر لگا مال خریدنا جائز ہے  یا نہیں اس شرط پر کہ اگر فصل آئی تومال ملے گا ورنہ نہیں ملے گا؟

جواب

اگر فصل پر مال موجود ہی نہیں ہے تو  بیع جائزنہیں ہے ؛ کیوں کہ  ابھی مال (مبیع)  معدوم ہے اور  معدوم کی خرید وفروخت ناجائز ہے۔ فصل آجانے کے بعد  بیع جائز ہے، لیکن اس صورت میں بھی یہ  شرط لگانا درست نہیں ہوگا کہ فصل پکی اور مال حاصل ہوا تو مال ملے گا ورنہ نہیں ۔ (شامی، ج: ۵، ۵۲) فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143805200022

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں