کیا فرماتے ہیں مفتیانِ کرام کہ زید نے اپنا موبائل فون بکر کو1000 روپے کے عوض فروخت کیا ، بکر نے زید کو1000 دے کر موبائل پر قبضہ کر لیا۔ دو دن بعد زید بکر کے پاس آیا اور کہا کہ آپ اپنا موبائل مجھے بیچو گے ؟ بکر نے کہا کہ 1200 روپے میں فروخت کروں گا، تو زید نے کہا کہ میں 1200روپے دو ماہ میں ادا کروں گا، بکر نے کہا کہ مجھے منظور ہے۔ کیا یہ معاملہ شرعی طور پر درست ہے ؟
مذکورہ خریدوفروخت درست ہے۔فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 143907200084
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن