بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

25 شوال 1445ھ 04 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے وقت دکان کھلی رکھنا


سوال

دوآدمی دوکان میں کام کرتے ہیں اورنماز کے وقت ایک شخص باجماعت نمازاداکرنے جاتاہے اوردوسراکاروبارکرتاہے اوردوسراشخص بعدمیں انفرادی نماز اداکرتاہے۔ کیا ایسا کرناجائزہے؟

جواب

نمازفرض عین ہے۔نمازکے وقت کاروبار/دوکان بند کردینی چاہئے۔اگردونوں افراد کو باجماعت نماز میسرہو  تو ایک شخص نماز کے لیے جائے اوردوسراکاروبارسنبھالے اورپہلے کے  آنے کے بعددوسراشخص دوسری مسجدمیں باجماعت نمازاداکرے تودرست ہے۔لیکن کاروبارکی وجہ سے فرض نماز باجماعت ترک کرناسخت محرومی کی بات ہے۔حدیث شریف میں آتاہے کہ باجماعت نماز انفرادی نمازپر27 درجہ زیادہ ثواب رکھتی ہے۔لہذا اگرجماعت کے فوت ہونے کااندیشہ ہوتو نمازکے وقت کاروبار دوکان بند کرنے باجماعت نمازاداکرنی چاہئے۔(صحیح مسلم 1/231،قدیمی۔فتاویٰ رحیمیہ6/82،دارالاشاعت کراچی)


فتوی نمبر : 143609200001

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں