بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض نماز کے جلسہ میں دعا پڑھنا


سوال

  • کیا فرض نماز کے جلسہ میں اللھم اغفرلی وارحمنی واھدنی  ۔۔۔۔الخ دعا پڑھ سکتے ہیں؟ مکروہ ہے یا مستحب؟

جواب

قومہ جلسہ، اور سجدہ وغیرہ کی دُعائیں نفل نماز میں پڑھنی  چاہییں، فرض نماز  اگر انفرادی طورپر پڑھی جائے تو بھی پڑھ لینی چاہییں۔ البتہ اگر امام ہو تو اس کا لحاظ رکھے کہ مقتدیوں کو گرانی نہ ہو۔ اور اگر مقتدی ہو اور امام جلسے میں اتنی دیر بیٹھے کہ دعا پڑھی جاسکتی ہو تو بھی پڑھ سکتے ہیں۔

  • ولیس بینھما ذکر مسنون ۔۔۔۔ وماورد محمول علی النفل ۔۔۔ثم الحمل المذکور صرح بہ المشائخ فی الوارد فی الرکوع والسجود ۔۔۔وقال ان ثبت فی المکتوبۃ فلیکن فی حالۃ الانفراد او الجماعۃ والمامومون محصوروں لا یتثقلون بذلک  ۔۔۔الخ (شامی ،ج:۱، ص: ۵۰۹، ط: سعید)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143802200020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں