بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

11 شوال 1445ھ 20 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرض روزے نہ رکھنا اور اعتکاف


سوال

گزشتہ 4 سال میں فرض روزے  رکھ  نہیں پا رہا اور گناہِ  کبیرہ کا مرتکب ہوں، اس کی تلافی کرنا چاہتا ہوں تاکہ  دنیا اور آخرت بن جائے اور اللہ کی رضا حاصل ہوجائے، میں اس رمضان پورا مہینہ اعتکاف میں رہنا چاہتا ہوں آپ کے ادارے  میں،  اس سلسلے میں مدد چاہیے۔

جواب

رمضان المبارک کے روزے رکھنا ہر عاقل بالغ مسلمان پر فرض ہیں، لہذا  آپ پر لازم ہے کہ گزشتہ چار سال کے روزوں کی قضا کریں اور اس سلسلے میں جو کوتاہی ہوئی ہے اس پر صدقِ دل ست توبہ کریں اور آئندہ  اس غلطی کو نہ دہرانے کا عزم کریں۔

جامعہ علوم اسلامیہ بنوری ٹاؤن  کی مسجد میں اعتکاف  کی ترتیب کے سلسلے میں عصر سے مغرب کے درمیان مسجد کے دفتر میں درج ذیل نمبر پر رابطہ کریں:

02134913535 فقط وا للہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200551

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں