بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرش اوربرتن پاک کرنے کاطریقہ


سوال

اگر پکے فرش پہ نجاست لگ جائے تو اسے پاک کرنے کا کیا طریقہ ہے؟ کیا فرش دھونا پڑے گا یا گیلے کپڑے سے پونچھ دینے سے بھی پاک ہوجائے گا؟

2۔کیا یہ صحیح ہے کہ کسی بھی چیز کو پانی سے اچھی طرح دھونے سے وہ چیز پاک ہوجاتی ہے؟ بہشتی زیور میں لکھا ہے کہ اگر چھری چاقو شیشہ، تانبے، پیتل کی چیزیں اگر ناپاک ہوجائیں تو پاک مٹی سے اچھی طرح مانجھ دینے سے پاک ہو جائیں گی اور اگر نقشی چیزیں ہوں تو پاک نہیں ہوں گی. کیا نقشی چیزیں پانی سے دھونے سے پاک ہوں گی؟

براہ مہربانی میرے اس سوال کا جواب جلدی دینے کی کوشش کیجئے گا میں طہارت کے مسائل کی وجہ سے بہت پریشان ہوں.

جواب

اگرپکے فرش پرنجاست گرجائے تو اس پرپانی ڈال کرملنے اورکپڑے سے خشک کرنے سے وہ پاک ہوجائے گا۔

2۔جی ہاں!کسی بھی چیزکوپانی سے اچھی طرح دھولیاجائے تووہ پاک ہوجاتی ہے۔بہشتی زیورمیں جومسئلہ لکھاہے کہ چھری ،چاقو،تانبے وغیرہ کی اشیاء مٹی سے مانجھ دینے سے پاک ہوجاتی ہیں۔یعنی مٹی رگڑ کر پاک کرنےسے وہ پاک ہوجاتے ہیں۔منقش ہونے کی صورت میں چونکہ نجاست کے اثرات اس کے مختلف حصوں میں جذب ہوجاتے ہیں اس لیے اسے مٹی سے رگڑنے کے بجائے پانی سے دھوناضروری ہے۔پانی سے دھونے کی صورت میں بہرصورت برتن وغیرہ تمام اشیاء پاک ہوجاتی ہیں ،اس میں شبہ کی ضرورت نہیں۔قط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143702200011

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں