بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فرائض و نوافل کے سجدہ میں دعا مانگنا


سوال

فرض یا نفل نما زکے سجدہ میں دعائیں مانگ سکتے ہیں ؟

جواب

امام کو چاہیے کہ مقتدیوں کی رعایت رکھتے ہوئے فرض نماز کے رکوع اور سجدہ میں صرف مسنون تسبیحات  پر ہی اکتفا کرے،  ہاں اگر مقتدیوں کی چاہت ہو کہ رکوع اور سجدے طویل ہوں یا انفرادی طور پر فرض نماز ادا کررہاہو تو  ماثور دعائیں پڑھنے  یا عربی میں دعا مانگنے کی اجازت ہے۔ 

باقی نوافل کے سجدے میں تسبیحات کے ساتھ ماثور دعائیں مانگنا بہتر ہے، اسی طرح دیگر دعائیں بھی مانگ سکتے ہیں، بشرطیکہ عربی زبان میں ہو ں اور ایسے امور سے متعلق ہوں جو مخلوق سے نہ مانگے جاسکتے ہوں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004200445

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں