بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فحش ویڈیو دیکھنے کے وقت شرم گاہ سے نکلنے والے پانی کا حکم


سوال

 فحش ویڈیوز دیکھنے سے گاڑھا  پانی آئے تو غسل کرنا واجب ہے؟

جواب

فحش ویڈیو دیکھنا ناجائز اور حرام ہے، اس فعل سے فی الفور توبہ کرنی چاہیے، فحش ویڈیو دیکھنے کی وجہ سے اگر شہوت کے سبب شرم گاہ سے منی  نکل جائے تو اس سے غسل واجب ہوجاتا ہے، لیکن اگر مذی  نکلے تو غسل واجب نہیں ہوتا، البتہ مذٰ نکلنے سے وضو ٹوٹ جاتا ہے اور کپڑوں پر لگنے سے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں، جسم یا کپڑوں پر جس جگہ لگے اسے پاک کرکے نماز پڑھنا چاہیے۔

منی اور مذی کو پہچاننے کا طریقہ یہ ہے کہ مرد کی منی گاڑھی اور سفید رنگ کی ہوتی ہے اور عورتوں کی منی پتلی اور زرد رنگ کی گولائی والی ہوتی ہے، مردوں کی لمبائی میں پھیلتی ہے۔  منی لذت سے شہوت کے ساتھ کود کر نکلتی ہے اس کے بعد عضو کا انتشار ختم ہوجاتا ہے، تر ہونے کی صورت میں اس میں خرما کے شگوفہ جیسی بو اور چپکاہٹ ہوتی ہے، اور خشک ہوجانے کے بعد انڈے کی بو ہوتی ہے۔

 جب کہ  مذی پتلی،  سفیدی مائل پانی کی طرح رنگ کی ہوتی ہے، جو  شہوت کے وقت شہوت ختم ہوئے بغیر نکلتی رہتی ہے، اس کے نکلنے  پر شہوت قائم رہتی ہے، اس میں  کمی نہیں آتی، بلکہ شہوت میں  مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144107200890

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں