بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

23 شوال 1445ھ 02 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کی نماز ادا کیے بغیر عید کی نماز ادا کرنا


سوال

ہمارے یہاں کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ عیدین کے دن فجر کی نماز نہ پڑھنے والے کی عید کی نماز نہیں ہوگی-اس سلسلہ میں شریعت کا کیا حکم ہے؟ مفصل آگاہ فرمائیں!

جواب

واضح رہے کہ  فجر کی نماز فرض ہے، جب کہ عیدین کی نماز واجب ہے، البتہ عیدین کی نماز کے وجوب اور صحیح ہونے کا مدار فجر کی نماز پر نہیں ہے ؛ لہذا اگر کسی شخص نے فجر کی نماز ادا کیے بغیر عیدین کی نماز ادا کرلی تو اس کی نمازِ عید  ادا ہوجائے گی، البتہ فجر کی قضا اس کے ذمہ برقرار رہے گی، جس کی ادائیگی یاد آتے ہی کرنا ہوگی، بلاعذر قضا کرنے اور یاد آنے کے بعد بھی قضا میں تاخیر پر گناہ ہوگا۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143909202020

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں