بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 رمضان 1445ھ 28 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کا وقت کب تک باقی رہتا ہے؟


سوال

محترم مفتی صاحب نماز فجرکاوقت کب تک باقی رہتا ہے یعنی قضاء نہیں ہوتی طلوع آفتاب تک یا ظہر تک ؟؟؟

جواب

نماز فجرکاوقت صبح صادق سے لے کرطلوع آفتاب تک ہوتاہے،جس کی مقدارتقریباً سوا گھنٹہ ہے،تاہم کمی زیادتی بھی ممکن ہے۔فجرکااصل وقت جس میں ادا نمازشمارہوگی وہ طلوع آفتاب تک ہی ہے۔[صحیح مسلم،کتاب المساجد،باب اوقات الصلوات الخمس،1/223،ط:قدیمی۔شامی،کتاب الصلوۃ،1/357،ط:سعید]

سورج طلوع ہونے کے بعدنمازقضا شمار ہو گی۔البتہ فقہاء نے لکھاہے کہ اسی دن زوال سے قبل اگرفجرکی نمازاداکرےتوتبعاً سنتوں کی بھی قضاء کرلے۔[شامی،کتاب الصلوۃ،باب ادراک الفریضۃ۔2/56،57،ط:سعید۔فتاویٰ محمودیہ۔باب المواقیت ،فجرکی سنتوں کاوقت ادا وقضاء۔21/466،ط:فاروقیہ]فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143608200037

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں