بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

16 شوال 1445ھ 25 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فجر کا وقت داخل ہونے کے وقت سورج کا افق سے زاویہ ۱۵ ڈگری والا نقشہ درست ہے یا ۱۸ ڈگری والا


سوال

 میرا تعلق ضلع بونیر سے ہے ہمارے ہاں اوقات نماز کے کئی نقشے رائج ہے جن میں سے بعض میں فجر اور عشاء کیلئے سورج کا افق سے زاویہ 15 ڈگری لیا گیا ہے اور بعض میں 18 ڈگری اور بعض نقشوں کا تو کوئی پتہ ہی نہیں کہ کن اُصولوں پر بنایئں گئے ہیں۔ اب برائے کرم صحیح قول کی تعیین فرما کر ہماری رہنمائی فرمائیں تاکہ ہماری عبادات ضائع نہ ہو۔

جواب

صورتِ  مسئولہ میں جن نقشوں میں زاویۂ  شمس 18 ڈگری زیرِ  افق کو مدار بنایا گیا ہے وہ درست ہیں،  یہ جمہور علماءِ  کرام بشمول محدث العصر حضرت مولانا سید محمد یوسف بنوری رحمہ اللہ اور مفتی اعظم پاکستان مفتی محمد شفیع عثمانی صاحب رحمہ   اللہ کا قول ہے اور مفتی بہ ہے۔

مزید تفصیل کے لیے درج ذیل لنک پر جامعہ کا فتویٰ ملاحظہ فرمائیں:

صبح صادق کے تحقق میں جمہور کے قول ١٨ درجہ زیر افق پر عمل کیا جائے

فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144001200384

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں