بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

18 رمضان 1445ھ 29 مارچ 2024 ء

دارالافتاء

 

فاسق فاجر کی تعریف اور اس کے پیچھے نماز کاحکم


سوال

"فاسقوفاجر" کسے کہتے ہیں؟  نیز فاسق وفاجر آدمی کے پیچھے نماز پڑھ سکتے ہیں کہ نہیں؟

جواب

"فاسق"  اس شخص کو کہتے ہیں جو کبائر (بڑے گناہوں) کا مرتکب ہو یا صغائر پر اصرار کرتا ہو۔ اور "فاجر" سے بھی یہی مراد ہے۔  

ایسے شخص کی امامت  مکروہِ تحریمی ہے ۔ نماز اس کے پیچھے ہوجاتی ہے، مگر مکروہ ہوتی ہے۔عمومی حالات میں  کوشش کرکے صالح متقی شخص کے پیچھے نماز پڑھے۔

طحطاوی علی مراقی الفلاح میں ہے:

"کره إمامة الفاسق، والفسق لغةً: خروج عن الاستقامة، وهو معنی قولهم: خروج الشيء عن الشيء علی وجه الفساد. وشرعاً: خروج عن طاعة اﷲ تعالی بارتکاب کبیرة. قال القهستاني: أي أو إصرار علی صغیرة. (فتجب إهانته شرعاً فلایعظم بتقدیم الإمامة) تبع فیه الزیلعي ومفاده کون الکراهة في الفاسق تحریمیة".( الطحطاوي علی مراقي الفلاح)

قال في الدر المختار:

"و الأحق بالإمامة تقدیماً بل نصباً الأعلم بأحکام الصلاة فقط صحة ًوفساداً بشرط اجتنابه للفواحش الظاهرة". (1/559,560)فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144004201089

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں