بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

12 ذو القعدة 1445ھ 21 مئی 2024 ء

دارالافتاء

 

فاسق فاجر لوگوں کے ساتھ نماز کی ادائیگی


سوال

جولوگ سودا ورزنامیں مشغول ہیں ان کی زبانوں سے اپنی عزت بچانے کااندیشہ رہتاہے،یہ جمعہ کی نمازمیں اکھٹے ہوتے ہیں،کیاان کے ساتھ جماعت کرناجائزہے؟

جواب

برے کاموں میں مبتلا لوگوں سے دوررہنااوران کے شرسے بچنے کے لیے ان سے میل ملاپ نہ رکھنااس کی توشریعت میں اجازت دی گئی ہے،لیکن کسی شخص کوگناہ گارہونے کی بناء پرمسجدسے یاباجماعت نمازسے نہیں روکاجاسکتا۔اس لیے فاسق فاجرلوگوں کے ساتھ نمازپڑھنے سے بھی نمازاداہوجاتی ہے،ان کے ساتھ جماعت میں شریک ہونے میں کوئی حرج نہیں۔البتہ ایسے لوگوں کوامام نہ بنایاجائے۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143701200040

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں