بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

17 شوال 1445ھ 26 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

فائنانس کمپنی سے کار خریدنا


سوال

میں ایک کار پسند کرتاہوں اور فائنانس  کمپنی اس کار کو خرید لیتی ہے،پھروہ مجھے قسطوں پر یہ کاردیتی ہے ،اورطے یہ ہوتاہے کہ: میں ماہانہ پندرہ ہزارروپے پانچ سال تک کمپنی کو اداکرتارہوں گا۔کمپنی کار کواپنے نام پر کرتی ہے اور طے یہ ہوتاہے کہ: قسطیں مکمل ہونے پر کارمیرے نام پر منتقل ہوگی،کمپنی کار کاانشورنس بھی کرواتی ہے اور کارچوری ہونے کی صورت میں کلیم میں ملنے رقم میں سے کمپنی اپنی رقم کاٹ کر باقی رقم مجھے دے دے گی،انشورنس سمیت تمام کاغذات کمپنی میرےکھاتے میں ڈالے گی،اور قسطوں میں اسے شامل کرکے مجھ سے پانچ سالوں میں وصول کرے گی،اور اگر میں تین سالوں میں قسط ادا کردوں تومجھے ڈسکاؤنٹ بھی ملے گا،ایسی صورت میں کیااس طرح خرید جائزہے یانہیں؟

جواب

فائنانس کمپنی سے مذکورہ بالاطریقے  کے مطابق گاڑی خریدناجائز نہیں۔فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143812200010

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں