اگر مرد اور عورت تین گواہوں کے درمیان یہ بتائیں کہ ان کانیا مہر 100000 روپے ہے، تو کیا نکاح کی تجدید ہو گئی ہے؟
گواہوں کی موجودگی میں صرف نیا مہر بیان کرنے سے نکاح کی تجدید نہیں ہوگی۔ اگر کسی وجہ سے نکاح کی تجدید لازم ہو تو مجلسِ نکاح میں شرعی گواہوں کی موجودگی میں نئے مہر کے تقرر کے ساتھ ایجاب و قبول بھی ضروری ہوگا۔ فقط واللہ اعلم
فتوی نمبر : 144103200617
دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن