بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مقلد ہونے کی وجہ سے طلاق دینا


سوال

میری اہلیہ اور ساس غیر مقلد ہیں، کیا میں صرف اس بات پر طلاق دے سکتا ہوں؟

جواب

جی نہیں!  یہ ایسی وجہ نہیں کہ اس پر تعلق ختم کیا جائے، آپ کو  چاہیے کہ  ان کے دلوں میں صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم اجمعین اور فقہائے کرام رحمہم اللہ کا مقام و مرتبہ بٹھانے کے ساتھ ان کے اتباع کی اہمیت سمجھائیں؛ تاکہ انہیں سمجھ آئے کہ صحابہ کرام اور ائمہ کرام نے دین کی جو تشریح کی ہے وہ اپنی طرف سے نہیں، بلکہ یہ سب قرآن و سنت سے ہی مستفاد ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144010200724

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں