بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

10 شوال 1445ھ 19 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کے ساتھ کھانا


سوال

کیا غیر مسلم جیسے کرسچن(عیسائی)ہوتے ہیں ان کے ساتھ بیٹھ کر کھاناکھاسکتے ہیں ؟

جواب

جب ہاتھ اور منہ پر ظاہری نجاست نہ لگی ہو اور کھاناحلال ہو تو غیرمسلم کے ساتھ کھانا کھانے میں کوئی حرج نہیں ،لیکن اس پر مداومت اختیار کرنایعنی اس کی عادت بنالینادرست نہیں ہے۔اور  اگر ان کے ساتھ  اختلاط سے  برے اثرات کا اندیشہ ہو تو پھر ایسے غیر مسلموں سے میل جول رکھنے اور ان کے ساتھ کھانے پینے سے احتیاط لازم ہے۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 143903200072

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں