بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

7 شوال 1445ھ 16 اپریل 2024 ء

دارالافتاء

 

غیر مسلم کی شادی کرانا


سوال

کسی مسلمان کا غیر مسلموں کی شادی کرانا کیسا ہے؟

جواب

شادی کرانا اس معنی میں کہ رشتے کے انتخاب میں اس کی مدد کی جائے،  "معاشرت" کا حصہ ہے، اور عام غیر مسلموں سے معاشرتی تعلقات جائز ہیں۔ اسی طرح اگر کوئی ذمی یا معاہد ضرورت مند ہو  تو شادی کے لیے (صدقاتِ واجبہ کے علاوہ مد سے) اس کی مالی معاونت بھی کی جاسکتی ہے، تاہم غیر مسلموں کی مذہبی تقریب میں شرکت درست نہیں ہوگی۔ فقط واللہ اعلم


فتوی نمبر : 144106200733

دارالافتاء : جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن



تلاش

سوال پوچھیں

اگر آپ کا مطلوبہ سوال موجود نہیں تو اپنا سوال پوچھنے کے لیے نیچے کلک کریں، سوال بھیجنے کے بعد جواب کا انتظار کریں۔ سوالات کی کثرت کی وجہ سے کبھی جواب دینے میں پندرہ بیس دن کا وقت بھی لگ جاتا ہے۔

سوال پوچھیں